بیجنگ( ویب ڈیسک) چین نے صوبہ ہائی نان کے تجارتی خلائی لانچ مرکز سے کم مدار میں گردش کرنے والے انٹرنیٹ سیٹلائٹس کی نئی کھیپ کامیابی سے خلا میں روانہ کردی۔عالمی میڈیا کے مطابق یہ انٹرنیٹ سیٹلائٹس کا 24واں گروپ ہے، جسے اتوار کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 10 منٹ پر لانگ مارچ-12 کیریئر راکٹ کے ذریعے لانچ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق لانچ کے بعد تمام سیٹلائٹس کامیابی سے اپنے مقررہ مدار میں داخل ہوگئے۔