بیجنگ( ویب ڈیسک) چین نے 2028 کے اختتام تک مصنوعی ذہانت کی مدد سے مریخ کی پوری سطح کا جامع جیولوجیکل نقشہ تیار کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ تیان وین 3 مشن کے ذریعے مریخ سے کم از کم 500 گرام نمونے جمع کرکے 2031 تک زمین پر واپس لانے کا بھی ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ مجوزہ نقشے میں ژورونگ روور کا ڈیٹا شامل ہوگا، جبکہ ماہرین کے مطابق یہ منصوبہ مستقبل میں چاند، زہرہ اور دیگر سیارچوں کی نقشہ سازی کیلئے بھی مثال بن سکتا ہے۔