بیجنگ( ویب ڈیسک)چین نے مدار میں پودوں کی 14 مختلف اقسام کامیابی سے کاشت کرکے خلائی زراعت کے میدان میں اہم پیش رفت حاصل کرلی۔چینی خلانورد مرکز کے مطابق یہ کامیابی خلائی اسٹیشن پر مستقبل میں بڑے پیمانے پر فصلیں اگانے کی بنیاد فراہم کرے گی۔شمالی چین کی تیانجن میونسپلٹی میں ہونے والی خلائی طبی انجینئرنگ کانفرنس کے دوران اس پیش رفت کو اجاگر کیا گیا۔ شینزہو 21 مشن کے عملے سے وابستہ خلانورد ژانگ ہونگ ژانگ نے تیانگونگ خلائی اسٹیشن میں قائم ’’خلائی باغ‘‘ کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں، جہاں گاجر، لیٹوس اور دیگر فصلیں پروان چڑھ رہی ہیں۔