بیجنگ( مانیٹرنگ ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے عوام خطے میں بیرونی مداخلت کو مسترد کریں اور اپنے مسائل خود حل کرنے کی کوشش کریں۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصر کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے چار نکاتی حکمت عملی پر زور دیا گیا۔ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین خطے میں امن اور استحکام کے لیے بات چیت کی حمایت کرتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مسئلہ مشرق وسطیٰ کا سب سے اہم مسئلہ ہے اور اسے حل کرنا ضروری ہے۔شی جن پنگ نے کہا کہ خطے میں مشترکہ تعاون اور جامع کوششوں کے ذریعے دیرپا سلامتی کا نظام قائم کیا جائے۔ اس کے ساتھ ترقی کے لیے مضبوط بین الاقوامی روابط اور تعاون کو بھی فروغ دینا چاہیے۔اس سے قبل چینی صدر نے کہا تھا کہ اس وقت سب سے اہم ضرورت غزہ میں فوری جنگ بندی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ تنازع کو پورے خطے میں پھیلنے سے روکنے کے لیے جنگ کا جلد خاتمہ ضروری ہے۔چینی صدر نے مزید کہا کہ فلسطین اور اسرائیل کے تنازع کے مستقل حل کا بنیادی راستہ دو ریاستی حل پر عمل درآمد ہے۔