تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

چینی سائنسدانوں کی نئی ٹیکنالوجی، تیل صاف کرنے میں 90 فیصد توانائی بچت

چینی سائنسدانوں کی نئی ٹیکنالوجی، تیل صاف کرنے میں 90 فیصد توانائی بچت

 بیجنگ( ویب ڈیسک)چینی سائنسدانوں نے خام تیل کی صفائی کیلئے ایک جدید ٹیکنالوجی تیار کرلی، جس کے ذریعے ریفائننگ کے عمل میں توانائی کی کھپت 90 فیصد تک کم کی جاسکتی ہے۔روایتی طریقہ کار میں خام تیل کو بار بار گرم کرکے مختلف مرکبات کو ان کے ابلنے کے درجہ حرارت میں معمولی فرق کی بنیاد پر الگ کیا جاتا ہے۔ ڈسٹلیشن کا یہ عمل نہ صرف زیادہ توانائی استعمال کرتا ہے بلکہ اس میں درستگی بھی نسبتاً کم ہوتی ہے۔نئے طریقہ کار میں روایتی ڈسٹلیشن کے بجائے مالیکیولر سطح پر خام تیل کے مرکبات کو الگ کیا جاتا ہے اور ہر مرکب کو براہِ راست اس کی موزوں ترین پیداواری لائن تک پہنچایا جاتا ہے۔ماہرین کے مطابق صنعتی سطح پر اس ٹیکنالوجی کا کامیاب استعمال تیل صاف کرنے کے اخراجات اور توانائی کی کھپت کم کرنے کے ساتھ کاربن اخراج میں بھی کمی کا سبب بن سکتا ہے۔اس پیش رفت کو تیل ریفائننگ کے روایتی نظام سے اہم تبدیلی قرار دیا جارہا ہے، جس کے وسیع پیمانے پر کامیاب نفاذ سے عالمی ریفائننگ صنعت بھی نمایاں طور پر متاثر ہوسکتی ہے۔