تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، میموری پائیداری 100 گنا بہتر

چینی سائنسدانوں کی بڑی پیش رفت، میموری پائیداری 100 گنا بہتر

 بیجنگ( ویب ڈیسک) چینی سائنسدانوں نے سیمی کنڈکٹر ٹیکنالوجی میں اہم کامیابی حاصل کرتے ہوئے ورٹزائٹ فیرو الیکٹرکس کی پائیداری بڑھانے کا مؤثر طریقہ دریافت کرلیا۔یہ پیش رفت مستقبل کے اعلیٰ کارکردگی والے کمپیوٹنگ اور مصنوعی ذہانت کے نظام میں میموری کی قابلِ اعتماد کارکردگی سے متعلق ایک اہم مسئلے کے حل میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔تحقیق کی قیادت شیان کی شیڈیان یونیورسٹی، سٹی یونیورسٹی آف ہانگ کانگ اور فوڈان یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کی۔محققین نے ورٹزائٹ فیرو الیکٹرکس میں ایک ہزار کروڑ سے زائد مرتبہ ڈیٹا تحریر کرنے کے کامیاب چکر مکمل کیے۔ یہ ایسے مواد ہیں جو دو مختلف برقی حالتوں کے درمیان تبدیل ہوسکتے ہیں، جس کی بنیاد پر ان میں ڈیٹا محفوظ کیا جاسکتا ہے۔تحقیق میں حاصل ہونے والی پائیداری اسی مواد پر اس سے قبل سامنے آنے والے نتائج کے مقابلے میں تقریباً 100 گنا زیادہ ہے۔ماہرین کے مطابق یہ کامیابی اگلی نسل کی میموری ٹیکنالوجی کی ترقی میں معاون ثابت ہوسکتی ہے اور فیرو الیکٹرک میموری کو مستقبل کے کمپیوٹنگ ہارڈویئر میں عملی استعمال کے مزید قریب لے جاسکتی ہے۔اگر مزید تجربات میں بھی یہ ٹیکنالوجی اسی کارکردگی کو برقرار رکھنے میں کامیاب رہی تو مستقبل کے مصنوعی ذہانت اور تیز رفتار کمپیوٹنگ نظاموں کے لیے زیادہ پائیدار اور قابلِ اعتماد میموری تیار کرنے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے۔