تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

چوہنگ: رانا آفتاب کے قتل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا

چوہنگ: رانا آفتاب کے قتل کی تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا

لاہور( پاکستان خبر)چوہنگ کے علاقے میں سابق ایکسائز ملازم رانا آفتاب کے قتل کے معاملے پر پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق، گزشتہ سال جنوری میں نجی ٹیکسٹائل کے مینجر عمر کو بھی نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ عمر کو گھر سے فیکٹری جاتے وقت حملہ آوروں نے نشانہ بنایا تھا۔ذرائع کے مطابق، رانا آفتاب اور عمر کے قتل میں کچھ مماثلت پائی جاتی ہے، تاہم دونوں کے قتل کے محرکات ایک جیسے نہیں ہیں، جس کا تعین جاری تفتیش میں کیا جائے گا۔عمر کے قتل کا مقدمہ قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں درج کیا گیا تھا، اور رانا آفتاب کے قتل کے سلسلے میں بھی پولیس نے شواہد اور ممکنہ مشتبہ افراد کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔۔