واشنگٹن( کامرس ڈیسک)امریکی سینیٹر چک شومر نے ڈیزل کی قیمت ریکارڈ سطح پر پہنچنے کا ذمہ دار یوکرین کو قرار دینے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں چک شومر نے کہا کہ ٹرمپ یوکرین پر الزام دھرنے کے بجائے ڈیزل کی قیمت میں اضافے کی اصل وجہ ایران کے ساتھ جاری جنگ کو قرار دینے سے گریز کر رہے ہیں۔امریکی سینیٹر کے مطابق شہری جانتے ہیں کہ ڈیزل سمیت مختلف اخراجات میں اضافے کی وجہ ٹرمپ کی پالیسیاں اور ایران کے ساتھ جنگ ہے۔چک شومر نے مزید کہا کہ ٹرمپ کی الزام تراشی اور جھوٹ ان کی تباہ کن معاشی کارکردگی کی حقیقت کو چھپا نہیں سکتے۔واضح رہے کہ امریکا میں ڈیزل کی فی گیلن قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچتے ہوئے 6 اعشاریہ 2 ڈالر سے تجاوز کرگئی ہے۔