تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

پیٹرول قیمت میں کمی کے باوجود شہریوں نے حکومتی ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا

پیٹرول قیمت میں کمی کے باوجود شہریوں نے حکومتی ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا

اسلام آباد ( پاکستان خبر) پیٹرول کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود شہریوں نے حکومتی ریلیف کو ناکافی قرار دے دیا ہے، جبکہ موٹر سائیکل سوار تاحال اعلان کردہ رعایت کے منتظر ہیں۔شہباز شریف کی جانب سے اعلان کے بعد پاکستان میں پیٹرول کی قیمت چار سو اٹھاون روپے سے کم ہو کر تین سو اٹھہتر روپے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے اور ملک بھر میں نئی قیمتوں پر فروخت جاری ہے۔تاہم شہریوں کا کہنا ہے کہ اسی روپے کمی کے باوجود پیٹرول اب بھی مہنگا ہے اور عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہے، جس کے باعث مہنگائی کا دباؤ برقرار ہے اور روزمرہ زندگی متاثر ہو رہی ہے۔شہریوں کے مطابق مہنگے ایندھن کے اثرات تمام شعبہ ہائے زندگی پر پڑتے ہیں، جس سے اخراجات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور تنخواہ دار طبقہ شدید مشکلات کا شکار ہے۔دوسری جانب حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں کے لیے فی لیٹر ایک سو روپے رعایت کے اعلان کے باوجود اس پر عملدرآمد کے لیے طریقہ کار تاحال سامنے نہیں آ سکا، جس پر بائیک سواروں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔علاوہ ازیں ڈیزل کی قیمت میں کمی نہ ہونے کے باعث ٹرانسپورٹ کرایوں میں اضافہ برقرار ہے، جس کے باعث عوام کو سفر کے لیے زیادہ اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں۔