تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

چاند پر اسپیس ایکس راکٹ کے ٹکرانے سے بننے والے گڑھے کی واضح تصاویر جاری

چاند پر اسپیس ایکس راکٹ کے ٹکرانے سے بننے والے گڑھے کی واضح تصاویر جاری

نیویارک( ویب ڈیسک) ناسا نے چاند کی سطح پر اسپیس ایکس کے فالکن 9 راکٹ کے ٹکرانے سے بننے والے گڑھے کی اب تک کی واضح ترین تصاویر جاری کردی ہیں۔ناسا کے مطابق راکٹ کا اوپری حصہ 5 اگست 2026 کو تقریباً 8 ہزار 700 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چاند سے ٹکرایا۔ سائنس دانوں کے مطابق اس تصادم سے تقریباً 60 فٹ چوڑا اور 10 فٹ سے کم گہرا گڑھا بنا۔تصاویر میں گڑھے کے گرد روشن اور گہرے نشانات بھی دکھائی دیتے ہیں، جو راکٹ کے ٹکرانے سے چاند کی مٹی اور ملبہ پھیلنے کی نشاندہی کرتے ہیں۔ناسا کا کہنا ہے کہ نئی تصاویر چاند کی سطح پر غیر ارادی راکٹ تصادم کے اثرات سمجھنے میں سائنس دانوں کے لیے اہم ثابت ہوں گی۔