تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بابر اعظم کی فارم پر کوچ کے اطمینان کا اظہار

بابر اعظم کی فارم پر کوچ کے اطمینان کا اظہار

کراچی( سپورٹس ڈیسک) پشاور زلمی کے ہیڈ کوچ اوٹس گبسن نے بابر اعظم کی شاندار فارم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی بیٹنگ دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرس گیل کے بعد سب سے زیادہ سنچریاں بنانے والوں میں بابر اعظم نمایاں مقام رکھتے ہیں، جو ان کی مستقل مزاجی کا ثبوت ہے۔اوٹس گبسن کا کہنا تھا کہ سفیان مقیم ایک باصلاحیت باؤلر ہیں اور ان کے نزدیک وہ عالمی معیار کے کھلاڑی بننے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جبکہ نوجوان فاسٹ باؤلرز میں بھی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان باؤلر محمد باسط میں سیکھنے کا جذبہ نمایاں ہے، جو مستقبل میں ان کی کامیابی کی بنیاد بن سکتا ہے۔واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے گیارھویں ایڈیشن کے تیئسویں میچ میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو شکست دے کر ایونٹ میں اپنی فتوحات کا سلسلہ برقرار رکھا ہے۔اس کامیابی کے بعد پشاور زلمی کی پلے آف مرحلے تک رسائی کے امکانات مزید روشن ہو گئے ہیں۔