تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ملک میں برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ، سیاحتی مقامات پر رش

ملک میں برفباری اور بارش سے سردی میں اضافہ، سیاحتی مقامات پر رش

اسلام آباد( پاکستان خبر) ملک کے مختلف علاقوں میں برفباری اور بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، جس کے باعث عوام نے سیاحتی مقامات کا رخ کرنا شروع کر دیا ہے۔گلیات، نتھیا گلی اور ٹھنڈیانی میں موسم سرما کی پہلی برفباری ہوئی، جبکہ ایبٹ آباد، میرپور اور گردونواح میں بارش کے باعث سردی میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔ اسلام آباد میں بھی بادل برسنے سے موسم سرد ہوا۔لاہور کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی، سرگودھا اور گردونواح میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، جبکہ خیبرپختونخوا کے پشاور، مردان اور دیگر شہروں میں بھی بارش کے بعد سردی بڑھی۔ سوات کے کالام اور مالم جبہ میں برفباری کا سلسلہ دوسرے دن بھی جاری رہا۔بلوچستان کے زیارت، چمن، کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ اور قلات سمیت دیگر علاقوں میں بھی وقفے وقفے سے برفباری اور بارش ہوئی۔حکام کا کہنا ہے کہ آج رات اور یکم جنوری کے دوران ناران، کاغان، دیر، سوات اور کوہستان میں مزید برفباری متوقع ہے، جبکہ مانسہرہ، ایبٹ آباد، شانگلہ، استور، ہنزہ اور اسکردو میں بھی برفباری کا امکان ہے۔برفباری اور بارش سے سڑکیں بند ہونے اور پھسلن کے باعث ٹریفک میں خلل پڑنے کا خطرہ ہے۔ بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور برفانی تودے گرنے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ پنجاب اور بالائی سندھ میں دھند کی شدت میں کمی متوقع ہے۔