نئی دہلی( مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں انتخابی عمل اور ووٹر فہرستوں سے متعلق سامنے آنے والے اعتراضات کے بعد احتجاج اور چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کے مطالبات میں شدت آگئی ہے۔عالمی جریدے اسٹریٹس ٹائمز کے مطابق چیف الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے کا مطالبہ کرنے والے کانگریس کارکنوں کے احتجاج پر پولیس نے آنسو گیس استعمال کی۔ہانگ کانگ کے جریدے ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی نے ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی جریدے دی وائر کے مطابق ووٹر فہرستوں میں مبینہ بے قاعدگیوں کے خلاف احتجاج کرنے والے طلبہ اور شہریوں کو پولیس نے حراست میں لیا اور ان سے پوچھ گچھ کی۔انتخابی امور کے ماہرین کے مطابق بھارت میں جاری تنازع نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کے حوالے سے نئے سوالات اور خدشات کو جنم دیا ہے۔
بھارت میں انتخابی عمل پر اعتراضات، شفافیت سے متعلق خدشات بڑھ گئے
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں