تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

آئین پاکستان جمہوری نظام اور جمہوری اقدار کی ضمانت فراہم کرتا ہے: شہباز شریف

آئین پاکستان جمہوری نظام اور جمہوری اقدار کی ضمانت فراہم کرتا ہے: شہباز شریف

اسلام آباد( پاکستان خبر)عالمی یوم پارلیمان کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوری اداروں کے استحکام، آئین کی بالادستی، پارلیمانی نظام حکومت اور قانون کی حکمرانی کے لیے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ہے۔اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ آئین پاکستان جمہوری نظام اور جمہوری اقدار کی ضمانت فراہم کرتا ہے، جبکہ آئین کی روح کے مطابق اقتدار کا اصل سرچشمہ عوام ہیں اور منتخب نمائندے اس اختیار کو عوام کی خدمت اور فلاح و بہبود کے لیے ایک امانت کے طور پر استعمال کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارلیمان ایک ایسا آئینی فورم ہے جہاں قومی مسائل پر عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے قانون سازی کی جاتی ہے، جبکہ مختلف طبقات اور گروہوں کی شمولیت کے حوالے سے بھی پاکستان کی پارلیمانی جمہوریت نے نمایاں پیشرفت کی ہے۔وزیراعظم کے مطابق خواتین، اقلیتوں، چھوٹے صوبوں اور دیگر محروم طبقات کی مؤثر نمائندگی کو یقینی بنایا گیا ہے، جبکہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں مخصوص نشستیں اسی آئینی وژن کی عکاسی کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینیٹ وفاقی اکائیوں کو مساوی نمائندگی فراہم کر کے وفاقی نظام کو مزید مضبوط بناتا ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ شفافیت، معلومات تک عوامی رسائی اور جدید پارلیمانی روایات جمہوری نظام کے بنیادی تقاضے ہیں، اور پاکستان کی پارلیمان نے قانون سازی، پارلیمانی مباحث اور کمیٹی رپورٹس سمیت مختلف دستاویزات عوام کے لیے دستیاب بنا کر اہم پیشرفت کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی پارلیمان بین الاقوامی پارلیمانی سفارت کاری میں بھی فعال کردار ادا کر رہی ہے اور مختلف عالمی فورمز کے ذریعے عالمی امن، مکالمے، پائیدار ترقی، انسانی حقوق، صنفی مساوات اور بین الاقوامی تعاون کے فروغ میں اپنا حصہ ڈال رہی ہے۔