تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، آئینی عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

بانی پی ٹی آئی کی اسپتال منتقلی، آئینی عدالت نے ریکارڈ طلب کرلیا

اسلام آباد(پاکستان خبر) وفاقی آئینی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی شفا اسپتال منتقلی اور 3 قیدیوں کو نجی اسپتال میں طبی سہولیات دینے سے متعلق ملک بھر کی عدالتوں میں زیرِ سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کرلیا۔چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل 3 رکنی بینچ نے ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔سماعت کے دوران اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 175 ای کی ذیلی شق 5 کے تحت وفاقی آئینی عدالت آئینی تشریح سے متعلق معاملے پر ملک کی کسی بھی عدالت کا ریکارڈ طلب کرسکتی ہے۔چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا کہ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ آئین اور قانون کا اطلاق امیر و غریب سب پر یکساں ہونا چاہیے۔جسٹس علی باقر نجفی نے اٹارنی جنرل سے سوال کیا کہ کیا سپریم کورٹ میں اس معاملے پر اعتراض اٹھایا گیا تھا؟ اٹارنی جنرل نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے نوٹس جاری کیے بغیر حکم دیا تھا، تاہم ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامر رحمان نے عدالتِ عظمیٰ میں اعتراض کیا تھا۔جسٹس علی باقر نجفی نے پوچھا کہ کیا سپریم کورٹ کو پہلے درخواست کے قابلِ سماعت ہونے کا فیصلہ نہیں کرنا چاہیے تھا؟ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ ایسا ہی ہونا چاہیے تھا، کیونکہ آئینی تشریح کا اختیار اب وفاقی آئینی عدالت کے پاس ہے۔جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیے کہ سپریم کورٹ میں زیرِ التوا معاملہ فوجداری نوعیت کا ہے، جبکہ وفاقی آئینی عدالت کے سامنے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم تاحال عبوری نوعیت کا ہے۔