تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

کپاس کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، سندھ سرفہرست

کپاس کی پیداوار میں 25 فیصد اضافہ، سندھ سرفہرست

کراچی( کامرس ڈیسک) ناموافق موسم اور ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے باوجود ملک کی جننگ فیکٹریوں میں کپاس کی آمد میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث قومی پیداوار گزشتہ سال کے مقابلے میں 25 فیصد بڑھ گئی۔پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی پندرہ روزہ رپورٹ کے مطابق 15 اگست تک ملک بھر کی جننگ فیکٹریوں میں 11 لاکھ 14 ہزار گانٹھوں کے برابر کپاس پہنچی، جو گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب میں 3 لاکھ 79 ہزار گانٹھوں کے برابر کپاس پہنچی، جس میں سالانہ بنیاد پر 3 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سندھ میں 7 لاکھ 34 ہزار گانٹھوں کے ساتھ 42 فیصد کا ریکارڈ اضافہ سامنے آیا۔کراپ رپورٹنگ سروسز پنجاب کے اعداد و شمار میں صوبے کی کپاس کی پیداوار پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار سے 35 فیصد زیادہ ظاہر کی گئی ہے۔ 16 سے 21 اگست کے دوران کپاس کی آمد میں مزید اضافے کی توقع ہے، جس سے روئی اور پھٹی کی قیمتیں کم ہونے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق ٹیکسٹائل ملوں نے 9 لاکھ 51 ہزار گانٹھیں جبکہ برآمد کنندگان نے 13 ہزار گانٹھیں خریدی ہیں۔ جننگ فیکٹریوں میں ایک لاکھ 63 ہزار گانٹھوں کے قابل فروخت ذخائر موجود ہیں۔اس وقت پنجاب میں 112 جبکہ سندھ میں 156 جننگ فیکٹریاں فعال ہیں۔