تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

ایرانی شاہی پرچم پر پابندی کے خلاف فیفا کا مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

ایرانی شاہی پرچم پر پابندی کے خلاف فیفا کا مؤقف برقرار رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن( سپورٹس ڈیسک)امریکی عدالت نے فٹبال میچوں کے دوران معزول شاہی دور کے ایرانی پرچم کے استعمال پر فیفا کی عائد پابندی کے حق میں فیصلہ دے دیا ہے۔فیصلے کے مطابق بین الاقوامی فٹبال مقابلوں کے دوران اسٹیڈیم میں صرف ایران کا سرکاری قومی پرچم ہی لہرانے کی اجازت ہوگی۔اس فیصلے کے بعد معزول شاہی دور کے حامیوں کو مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے، جبکہ معاملہ ایک بار پھر سیاسی اور علامتی بحث کا مرکز بن گیا ہے۔واضح رہے کہ شاہی دور سے منسلک پرچم ایران کے موجودہ قومی پرچم سے مشابہ ہے، تاہم اس میں شیر اور سورج کا تاریخی نشان شامل ہوتا ہے جو 1979 کے انقلاب سے قبل شاہی نظام کی علامت سمجھا جاتا تھا۔یہ مقدمہ لاس اینجلس کاؤنٹی کی ایک عدالت میں دائر کیا گیا تھا، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اس نوعیت کی پابندی آزادیٔ اظہار کے منافی ہے۔ تاہم جج کرٹس اے کین نے مختصر کارروائی کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے فیفا کی پابندی کو برقرار رکھا۔