تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ اور امریکی تیل کی قیمتوں میں کمی

عالمی منڈی میں خام تیل سستا، برینٹ اور امریکی تیل کی قیمتوں میں کمی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک)عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ گزشتہ کاروباری سیشن کے دوران تقریباً دو ڈالر اضافے کے بعد تیل کی قیمتیں دوبارہ نیچے آ گئیں۔سعودی عرب میں حملوں کے باعث تیل کی رسد متاثر ہونے کے خدشات اور روس سے ڈیزل کی برآمدات بڑھنے کے امکانات عالمی منڈی کے سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔کاروبار کے دوران برینٹ خام تیل کی قیمت میں 61 سینٹ، یعنی 0.57 فیصد کمی ہوئی، جس کے بعد یہ 106.04 ڈالر فی بیرل پر آ گئی۔اسی طرح امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت بھی 47 سینٹ، یعنی 0.5 فیصد گر کر 93.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔واضح رہے کہ پیر کے روز برینٹ خام تیل کی قیمت 106.65 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جو 15 ستمبر کے بعد اس کی بلند ترین سطح تھی۔