تازہ ترین
دھاندلی کی باریک وارداتوں کی ماہر پیپلز پارٹی خود دھاندلی کا شور مچا رہی ہے: مریم نواز آزاد کشمیر کو کسی صورت مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیا جائے گا: بلاول بھٹو زرداری آزاد کشمیر احتجاج کے پیچھے بھارتی سرپرستی رکھنے والے عناصر موجود ہیں: خواجہ آصف راولاکوٹ میں مسلح عناصر کے خلاف سکیورٹی آپریشن جاری جاپان زلزلہ، ہلاکتیں 13 تک پہنچ گئیں، امدادی کارروائیاں جاری نیتن یاہو کے دورہ امریکا پر واشنگٹن میں احتجاج جنگ اور پابندیوں کے باوجود ایرانی معیشت برقرار ٹرمپ کا نیتن یاہو پر تنقید، جنگ میں الجھانے کا الزام نئے مالی سال کیلئے دیت کی رقم ایک کروڑ 93 لاکھ روپے مقرر عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں آٹے کی قیمتوں میں اضافے پر قابو پانے کیلئے گندم درآمد کرنے کا فیصلہ ایک کروڑ ایرانی ریال کے نوٹوں کا پیکٹ تقریباً 4 ہزار 500 سے 5 ہزار پاکستانی روپے میں دستیاب شاہد آفریدی کراچی کے حالات پر تشویش میں مبتلا فاطمہ ثناء دی ہنڈریڈ کھیلنے انگلینڈ روانہ بھارتی ٹیم کے اسسٹنٹ کوچ ریان ٹن ڈوشیٹے مستعفی پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں میدان میں اترے گی
پاکستان خبر

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئیں

اسلام آباد( کامر س ڈیسک) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی بیرل قیمت 2 ڈالر سے زائد بڑھ گئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی خام تیل کے ذخائر میں کمی کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا۔رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز واشنگٹن اور تہران کے درمیان کشیدگی میں عارضی کمی کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں کمی ہوئی تھی، تاہم نئے کاروباری سیشن میں قیمتیں دوبارہ بڑھ گئیں۔برینٹ خام تیل کے فیوچر معاہدوں کی قیمت میں 2.71 ڈالر یعنی 3.2 فیصد اضافہ ہوا، جس کے بعد یہ 86.80 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 2.26 ڈالر یعنی 3.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد یہ 81.95 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کرتی رہی۔