تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان میں سی ٹی ڈی نے 3 دہشت گرد ہلاک

ڈی آئی خان( ترکیہ خبر) سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن نے ایک کامیاب انٹلیجنس بیسڈ کارروائی میں 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک کر دیے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کی شناخت نعمت اللہ، عبد الرؤف افغانی اور مصطفیٰ کے طور پر ہوئی، جو پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث تھے۔ کارروائی کے دوران ان سے 3 کلاشنکوفیں، 9 میگزینیں، 2 ہینڈ گرینیڈز اور متعدد کارتوس برآمد ہوئے۔آئی جی خیبر پختونخوا پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی نے ٹیم کی کامیابی پر خراجِ تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس پر حملوں کا جواب دہشت گردوں کے خاتمے سے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ انٹلیجنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ مزید تیز کر کے خارجیوں کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں 3 بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خاتمے پر سی ٹی ڈی کی ستائش کی اور جوانوں کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کارروائی فتنہ الہندوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کی سمت میں اہم قدم ہے اور قیام امن کے لیے قوم بہادر فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔