تازہ ترین
میدویدیف تماشائی کو گیند لگنے پر نااہل،بیجنگ اوپن ورلڈکپ 2027: پاکستان، بھارت سمیت 10 ٹیمیں براہ راست کوالیفائی کرگئیں سلمان آغا کی ٹی ٹوئنٹی کپتانی ختم، ٹیم سے بھی باہر ہوگئے حیدرآباد کا نیاز اسٹیڈیم 20 سال کیلئے پی سی بی کے حوالے وزیراعظم کی سردیوں میں گیس لوڈ مینجمنٹ کا جامع منصوبہ بنانے کی ہدایت ایل این جی فراہمی میں خدشات، حکومت کا قطر سے 3 کارگو لینے کا فیصلہ آئی ایم ایف کا صوبائی صحت، تعلیم اخراجات کا ہدف کم کرنے پر غور پاکستان کی 16 ممالک میں گوشت برآمد کرنے کی بنیاد قائم ہوگئی نائجیریا میں فوجی طیارہ گر کر تباہ، 32 افراد جاں بحق آپریشن فجر الیمن، تعز میں 250 حوثی جنگجو ہلاک برطانوی اڈے سے بی ون بمبار طیارے واپس بلا لیے گئے، وینس سرخی: ایران کی خلیجی ممالک کو خبردار، سرزمین حملوں کیلئے استعمال نہ ہونے دیں حکومت اور اپوزیشن میں 24 گھنٹوں میں مذاکرات کی امید، فواد چودھری اپنی چھت اپنا گھر، عظمیٰ بخاری کا پی ٹی آئی کے پروپیگنڈے پر جواب خیبرپختونخوا کی صورتحال، صدر اور وزیراعظم میں آج اہم مشاورت پرائیویٹ استاد
پاکستان خبر

کیوریوسٹی نے مریخ پر 5000 دن مکمل کرلیے

کیوریوسٹی نے مریخ پر 5000 دن مکمل کرلیے

 کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) امریکی خلائی ادارے ناسا کے تحقیقاتی روبوٹ کیوریوسٹی نے مریخ پر اپنے قیام کے 5000 دن مکمل ہونے پر سیارے کی سطح کا ایک منفرد اور دلکش منظر محفوظ کرلیا۔کیوریوسٹی اس وقت ایک ریتلی پہاڑی نما جگہ پر موجود ہے، جسے سائنس دانوں نے ’’چاکلیٹل‘‘ کا نام دے رکھا ہے۔ روبوٹ نے اپنے سمت معلوم کرنے والے کیمروں سے اردگرد کے علاقے کی مختلف اوقات میں دو وسیع تصاویر بنائیں۔ یہ کیمرے عموماً سیاہ و سفید تصاویر ریکارڈ کرتے ہیں۔پہلی وسیع تصویر 30 اگست 2026 کو مریخی مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 56 منٹ پر کیوریوسٹی کے 5000 ویں مریخی دن کے موقع پر لی گئی، جبکہ دوسری تصویر 2 ستمبر کو 5003 ویں مریخی دن کی شام 5 بج کر 39 منٹ پر بنائی گئی۔زمین پر تصاویر موصول ہونے کے بعد دونوں مناظر کو ملا کر مریخ کا ایک جامع منظر تیار کیا گیا۔ اس تصویر میں فنکارانہ انداز سے رنگ بھی شامل کیے گئے، جس میں صبح کے حصے کو نیلے اور شام کے منظر کو زرد رنگ سے نمایاں کیا گیا۔تیار کردہ منظر کو ایک یادگاری کارڈ کی طرز دی گئی ہے، جو کیوریوسٹی کی ماضی میں بنائی گئی تصاویر سے مشابہ ہے۔ اس نوعیت کی ایک نمایاں تصویر نومبر 2021 میں بھی تیار کی جاچکی ہے۔کیوریوسٹی 2012 سے مریخ پر تحقیق میں مصروف ہے۔ اس کی مسلسل سرگرمیوں سے ماہرین کو مریخ کے قدیم ماحول، وہاں موجود چٹانوں اور ماضی میں زندگی کے لیے سازگار ممکنہ حالات کو سمجھنے میں اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں۔