تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس، اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری

مئی میں کرنٹ اکاؤنٹ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس، اسٹیٹ بینک رپورٹ جاری

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) اسلام آباد میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ رپورٹ کے مطابق مئی میں ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ 45.9 کروڑ ڈالر سرپلس رہا ہے۔رپورٹ کے مطابق مئی میں پاکستان نے 5.6 ارب ڈالر کا مال درآمد کیا جبکہ 2.3 ارب ڈالر کی برآمدات کی گئیں، جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 3.3 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔مرکزی بینک کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ مجموعی طور پر 25.5 کروڑ ڈالر سرپلس رہا، تاہم اسی عرصے میں تجارتی خسارہ 24.3 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔اعداد و شمار کے مطابق 11 ماہ میں مجموعی درآمدات 54 ارب ڈالر جبکہ برآمدات 29.75 ارب ڈالر رہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مئی میں 4.2 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلاتِ زر نے کرنٹ اکاؤنٹ کی صورتحال بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا، جبکہ 11 ماہ میں ورکرز ترسیلات مجموعی طور پر 38 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔