تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا حکومت سے پارلیمانی تعاون ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو 10 بجے پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی وزیراعظم کا ٹیکس ہدف کیلئے ایف بی آر کے نفاذی اقدامات تیز کرنے کا حکم بنوں میں مشترکہ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار آزاد کشمیر انتخابات، تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ترکیہ کی مداخلت سے ایران میں اسرائیلی حکومت تبدیلی کا منصوبہ ناکام ہوا، رپورٹ آبنائے ہرمز کھولنا نہیں، محفوظ بحری راستوں پر اتفاق مذاکرات کا مقصد ہے، ایران حوثیوں کا آرامکو جازان ریفائنری پر ڈرون حملے کا دعویٰ، آگ پر قابو پالیا گیا فلپائن میں مون سون بارشوں اور طوفان سے تباہی، 12 افراد ہلاک سونا اور چاندی مزید مہنگی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگیا بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کا امکان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت اور اتحاد کے مذاکرات شروع آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع ہاکی ورلڈکپ، قومی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیم روانہ ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی 11-0 سے شکست
پاکستان خبر

دارفور میں فوجی اور آر ایس ایف حملوں میں114افراد ہلاک

دارفور میں فوجی اور آر ایس ایف حملوں میں114افراد ہلاک

سوڈان( مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے مغربی علاقے دارفور میں ایک ہفتے کے دوران فوج اور نیم فوجی تنظیم ریپڈ سپورٹ فورسز کے حملوں میں کم از کم 114 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق یہ ہلاکتیں دو مختلف شہروں میں ہونے والے فضائی اور زمینی حملوں کے نتیجے میں ہوئیں۔طبی ذرائع کے مطابق شمالی دارفور کے شہر الزرق میں ڈرون حملوں کے دوران 51 افراد جان سے گئے۔ یہ حملے بازار اور رہائشی علاقوں پر کیے گئے، جس سے عام شہری شدید متاثر ہوئے۔ الزرق اس وقت آر ایس ایف کے کنٹرول میں ہے اور وہاں تنظیم کے سربراہ کے اہل خانہ بھی مقیم ہیں۔