واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی نیوز ویب سائٹ ایگزیوس نے مذاکرات سے واقف ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ قطر کی ثالثی میں امریکا اور ایران کے درمیان اختلافات دور کرنے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم بنیادی معاملات پر دونوں فریق اپنے مؤقف میں بڑی تبدیلی کیلئے تیار نہیں۔ قطری ثالث نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کے بعد امریکی حکام سے بھی رابطہ کیا اور آبنائے ہرمز، امریکی بحری ناکہ بندی اور ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق معاملات پر درمیانی راستہ تلاش کرنے کی کوشش کی۔ ایران نے آبنائے ہرمز کھولنے کو سفارتی عمل سے مشروط کرتے ہوئے سات روزہ منصوبہ پیش کیا تھا، تاہم تاحال کوئی نمایاں پیش رفت یا معاہدہ سامنے نہیں آیا۔
امریکا ایران مذاکرات میں ڈیڈلاک، قطری ثالثی بھی پیش رفت نہ کراسکی
واپس خبروں پر
Category:
عالمی خبریں