تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

امریکی حکم کے بعد مصنوعی ذہانت کے دو ماڈلز کی رسائی بند کرنے کا فیصلہ

امریکی حکم کے بعد مصنوعی ذہانت کے دو ماڈلز کی رسائی بند کرنے کا فیصلہ

 نیو یارک( ویب ڈیسک)مصنوعی ذہانت کی کمپنی اینتھروپک نے اپنے دو جدید مصنوعی ذہانت کے ماڈلز کو تمام صارفین کے لیے بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ امریکی حکومت کی جانب سے جاری ہدایت کے بعد کیا گیا، جس میں غیر ملکی صارفین کو ان ماڈلز تک رسائی روکنے کا کہا گیا تھا۔کمپنی کے مطابق اسے برآمدی پابندیوں سے متعلق ہدایت موصول ہوئی، جس کے تحت فیبل فائیو اور مائتھوس فائیو ماڈلز تک بیرونِ ملک صارفین کی رسائی فوری طور پر ختم کرنا ہوگی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اسے ممکنہ خطرے کی مکمل تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔حکام کے مطابق ان ماڈلز میں ایسی ممکنہ کمزوری موجود ہو سکتی ہے جس کے ذریعے حفاظتی نظام کو نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔ خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ اس کمزوری کا غلط استعمال سافٹ ویئر کی خامیاں تلاش کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔اینتھروپک نے کہا ہے کہ اسے صرف زبانی طور پر ممکنہ خطرے سے آگاہ کیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی واضح ثبوت فراہم نہیں کیا گیا۔