تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ، سرمایہ کاروں کیلئے بڑا موقع سامنے آ گیا

بجلی کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ، سرمایہ کاروں کیلئے بڑا موقع سامنے آ گیا

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک) بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں نجکاری کمیشن بورڈ نے بڑا فیصلہ کر لیا۔اعلامیے کے مطابق فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی اور اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی کی نجکاری کے لیے فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے، جبکہ اس عمل کے لیے ٹرانزیکشن ڈھانچہ اور ابتدائی اہلیت کے معیار کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈسکوز کی نجکاری سے متعلق معاملہ مزید منظوری کے لیے کابینہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ نجکاری کے بعد اصلاحات کے ذریعے بجلی کے شعبے میں بہتری کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔مزید بتایا گیا ہے کہ سرمایہ کاروں سے جلد اظہار دلچسپی طلب کیا جائے گا تاکہ نجکاری کا عمل آگے بڑھایا جا سکے۔دوسری جانب روز ویلٹ ہوٹل کی نجکاری کے لیے سٹی بینک کنسورشیم کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ اس منصوبے کے لیے مالیاتی مشیر کی تقرری کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔نجکاری کمیشن نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ تمام عمل شفافیت اور تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کیا جائے گا۔