تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

پاسپورٹ کا نظام مکمل ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے اور ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

پاسپورٹ کا نظام مکمل ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے اور ہوم ڈلیوری شروع کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(پاکستان خبر) حکومت نے پاسپورٹ کے اجراء کے نظام کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے اور شہریوں کے لیے ہوم ڈلیوری سروس شروع کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت پاسپورٹ اینڈ امیگریشن ہیڈکوارٹرز میں اجلاس ہوا جس میں پاسپورٹ کے اجرا کو مکمل طور پر ای پاسپورٹ پر منتقل کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ کی ہوم ڈلیوری کے لیے ابتدائی انتظامات مکمل کیے جا چکے ہیں اور یہ سروس جلد شروع کر دی جائے گی، جس کے تحت شہریوں کو پاسپورٹ ان کی دہلیز پر فراہم کیا جائے گا۔اجلاس کے مطابق پریمیم سروسز کے لیے اضافی اخراجات کے مطابق فیس وصول کی جائے گی، جبکہ یکم جولائی سے پاسپورٹ دفاتر میں کیش لیس نظام نافذ کیا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ آن لائن پاسپورٹ درخواستوں کو پاک آئی ڈی پلیٹ فارم پر منتقل کیا جائے گا تاکہ عمل کو مزید تیز اور مؤثر بنایا جا سکے۔وزیر داخلہ نے کہا کہ ای پاسپورٹ سسٹم کے نفاذ سے جعلسازی اور فراڈ کے امکانات ختم ہوں گے، جبکہ بزنس پاسپورٹ سے متعلق پالیسی کو ایف بی آر کی مشاورت سے جلد حتمی شکل دی جائے گی۔