تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاک فوج کسی ضلع یا صوبے کی نہیں، یہ قومی فوج ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف

پاک فوج کسی ضلع یا صوبے کی نہیں، یہ قومی فوج ہے:وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد( پاکستان خبر)قومی اسمبلی میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی کے پاک فوج سے متعلق بیان کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ فوج کسی چار ضلعوں کی فوج نہیں، بلکہ یہ پورے ملک کی قومی فوج ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ پانچ سال میں 3,341 اہلکار شہید ہوئے، اور کشمیر، بلوچستان، گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا، پنجاب اور سندھ کے افسران و جوانوں نے اپنی جانیں قربان کیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج روزانہ دہشت گردی کے خلاف لڑائی میں نقصان اٹھا رہی ہے، اور بلوچستان میں 200 سے زائد دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔خواجہ آصف نے کہا کہ فوج اپنے خون سے حلف کی تائید کر رہی ہے اور اسلام میں خون خرابے کی کوئی اجازت نہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ سیاستدان اپنی مفادات اور پارٹیوں کے لیے کام کرتے ہیں، لیکن فوج نے کبھی پارٹیاں نہیں بدلیں۔وزیر دفاع نے پاک فوج میں صوبائی تناسب بھی ایوان میں پیش کیا: پنجاب کا 51.1 فیصد، سندھ 20.52 فیصد، خیبرپختونخوا 16.28 فیصد، بلوچستان 6.04 فیصد، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان 2.4 فیصد اور اقلیتوں کی نمائندگی 3.52 فیصد ہے۔خواجہ آصف نے افغانستان کے بارے میں کہا کہ افغان شہریوں کی ہجرت ختم ہو چکی ہے اور وہاں کی اپنی حکومت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغانستان کو سٹریٹیجک ڈیپتھ یا پانچواں صوبہ نہیں سمجھتا اور ہم وہاں امن کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔انہوں نے اپوزیشن لیڈر کو ہدایت کی کہ نظریات رکھیں لیکن پاک فوج پر حملہ نہ کریں، اور فوج کی قربانیوں کا احترام کریں، کیونکہ یہ قوم کی جنگ ہے، کسی ایک ضلع یا صوبے کی نہیں۔