تازہ ترین
ٹائمز اسکوائر میں چاقو حملہ، بینک آف امریکا کی نائب صدر ہلاک شام کی خفیہ جوہری سرگرمیوں سے متعلق تمام سوالات حل: آئی اے ای اے طالبان حکومت پانچ سال بعد بھی جامع نظام دینے میں ناکام: اعلامیہ ایران کا عرب ممالک سے امریکی افواج نکالنے کا مطالبہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس 1700 پوائنٹس گرگیا اگست میں مہنگائی 11.2 فیصد، ایک ماہ بعد پھر ڈبل ڈیجٹ میں داخل کاروباری اوقات میں 30 منٹ اضافے کی سفارش، بجلی مہنگی ہونے کا خدشہ امریکا ایران کشیدگی، عالمی منڈی میں تیل مزید مہنگا مصباح الحق کا پی سی بی سے اختلافات پر استعفیٰ، بحران شدت اختیار کرگیا قومی ہاکی چیمپئن شپ کی انعامی رقم میں 10 گنا اضافہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ میدان میں کامیابی سے بحال ہوگی:محمد یوسف لارڈز ٹیسٹ شکست، پی سی بی کے مزید سخت فیصلوں کا امکان مالینی شرما کی شوبز سے دور نئی زندگی نے مداحوں کو حیران کردیا فریال گوہر کا 9 سالہ ازدواجی زندگی میں تشدد پر انکشاف مشی خان نے فریال گوہر کو سابق شوہر کے دعووں پر تنقید کا نشانہ بنا دیا ٹوٹا ہوا اسکرین پروٹیکٹر استعمال کرنا کتنا محفوظ ہے؟
پاکستان خبر

وینزویلا کی ڈیلسی روڈریگز نے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

وینزویلا کی ڈیلسی روڈریگز نے عبوری صدر کے طور پر حلف اٹھا لیا

کاراکاس( مانیٹرنگ ڈیسک) وینزویلا کی نائب صدر اور وزیر برائے تیل ڈیلسی روڈریگز نے ملک کی عبوری صدر کے طور پر باضابطہ حلف اٹھا لیا۔یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہوئی جب معزول صدر نکولس مادورو منشیات کے الزامات کے تحت نیویارک کی ایک عدالت میں پیش ہوئے۔ مادورو کو ہفتے کے آخر میں امریکی فوجی کارروائی کے دوران اقتدار سے ہٹا کر امریکا منتقل کیا گیا تھا۔56 سالہ ڈیلسی روڈریگز سے حلف ان کے بھائی جارج روڈریگز نے لیا، جو وینزویلا کی قومی اسمبلی کے سربراہ ہیں۔ وہ حکمران جماعت سے مضبوط وابستگی اور نجی شعبے سے قریبی تعلقات رکھنے والی شخصیت کے طور پر جانی جاتی ہیں۔اسی روز قومی اسمبلی کے 283 ارکان نے بھی حلف اٹھایا، تاہم حزب اختلاف کی نمائندگی محدود رہی کیونکہ اپوزیشن کے بڑے حصے، جن میں نوبل انعام یافتہ رہنما ماریا کورینا ماچاڈو کے حامی شامل ہیں، نے اجلاس کا بائیکاٹ کیا۔