تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی ٹرمپ ڈیل پر شدید تنقید، خوفناک معاہدہ قرار

ڈیموکریٹ ارکان کانگریس کی ٹرمپ ڈیل پر شدید تنقید، خوفناک معاہدہ قرار

واشنگٹن( مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ڈیموکریٹ ارکان کانگریس نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مجوزہ ڈیل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اسے خوفناک معاہدہ قرار دیا ہے۔کانگریس مین مولٹن نے کہا کہ یہ معاہدہ ایرانی سپریم لیڈر کے سامنے گھٹنے ٹیکنے کے مترادف ہے۔ ان کے مطابق اس پالیسی پر پہلے ہی 100 ارب ڈالر خرچ ہو چکے ہیں جبکہ 14 امریکی فوجی جان سے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس ڈیل کے نتیجے میں صرف آبنائے ہرمز کھلے گی، حالانکہ ان کے بقول یہ راستہ پہلے ہی کسی بڑی جنگ سے قبل کھلا ہوا تھا۔کانگریس مین مولٹن نے سوال اٹھایا کہ اگر نتیجہ صرف یہی ہے تو اسے کسی صورت کامیابی قرار نہیں دیا جا سکتا۔