تازہ ترین
پیپلز پارٹی کا حکومت سے پارلیمانی تعاون ختم کرنے کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہوئی تو 10 بجے پورا پاکستان ڈی چوک بنادیں گے، سہیل آفریدی وزیراعظم کا ٹیکس ہدف کیلئے ایف بی آر کے نفاذی اقدامات تیز کرنے کا حکم بنوں میں مشترکہ آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، متعدد مشتبہ افراد گرفتار آزاد کشمیر انتخابات، تیسرے مرحلے میں باغ اور حویلی کے 4 حلقوں میں پولنگ ترکیہ کی مداخلت سے ایران میں اسرائیلی حکومت تبدیلی کا منصوبہ ناکام ہوا، رپورٹ آبنائے ہرمز کھولنا نہیں، محفوظ بحری راستوں پر اتفاق مذاکرات کا مقصد ہے، ایران حوثیوں کا آرامکو جازان ریفائنری پر ڈرون حملے کا دعویٰ، آگ پر قابو پالیا گیا فلپائن میں مون سون بارشوں اور طوفان سے تباہی، 12 افراد ہلاک سونا اور چاندی مزید مہنگی، فی تولہ سونا 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے ہوگیا بجلی صارفین کو ایک روپے 99 پیسے فی یونٹ ریلیف ختم ہونے کا امکان گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال، حکومت اور اتحاد کے مذاکرات شروع آبنائے ہرمز کی صورتحال غیر یقینی، عالمی منڈی میں خام تیل مہنگا قومی کرکٹر عبداللہ فضل کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں بحالیِ صحت کا عمل شروع ہاکی ورلڈکپ، قومی ٹیم نیدرلینڈز اور بیلجیم روانہ ماسٹرز ہاکی ورلڈکپ، پاکستان کو دوسرے میچ میں بھی 11-0 سے شکست
پاکستان خبر

پشاور میں شدید سردی اور دھند کا راج

پشاور میں شدید سردی اور دھند کا راج

پشاور( پاکستان خبر)پشاور اور اس کے نواحی علاقے گہرے بادلوں کے لپیٹ میں ہیں، جبکہ موسم بھی شدید سرد ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا، جبکہ بالائی اضلاع میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے۔ صوبے کے میدانی علاقوں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، مردان، صوابی، کرک اور بنوں میں دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان اور جی ٹی روڈ کے مختلف حصوں میں صبح و رات کے اوقات میں دھند کی شدت بڑھ سکتی ہے۔ گزشتہ روز دیر اور باجوڑ میں بعض مقامات پر ہلکی بارش بھی ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق سب سے زیادہ سردی کالام میں منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کی گئی، جبکہ پاراچنار اور مالم جبہ میں منفی 3، دیر بالا میں منفی 2، اور دروش و چترال میں منفی 1 ڈگری رہی۔ پشاور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب، پی آئی اے کے مطابق باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند کے باعث پروازوں کی آمد و رفت متاثر رہی، اور خراب موسم و کم حدِ نگاہ کے سبب قطر ایئرویز کی پرواز اسلام آباد منتقل کر دی گئی۔