تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

فلسطینی فٹبالرز کی گرفتاری، حراست میں توسیع

فلسطینی فٹبالرز کی گرفتاری، حراست میں توسیع

تل ابیب( سپورٹس ڈیسک) فلسطینی حکام کے مطابق اسرائیلی حکام نے فلسطینی خواتین کی قومی فٹبال ٹیم کی کھلاڑی رند حلوانی کی حراست میں جمعہ تک توسیع کر دی ہے۔رپورٹس کے مطابق رند حلوانی کو ان کی ساتھی کھلاڑی نٹالی ابو دیہ کے ساتھ حراست میں لیا گیا تھا۔ فلسطین فٹبال ایسوسی ایشن نے دونوں کھلاڑیوں کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے۔فٹبال ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ واقعہ کوئی انفرادی معاملہ نہیں بلکہ فلسطینی کھلاڑیوں کو مبینہ طور پر منظم انداز میں نشانہ بنانے کے سلسلے کا حصہ ہے، جو طویل عرصے سے جاری ہے۔ایسوسی ایشن نے عالمی فٹبال تنظیم فیفا سمیت دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے پر محض بیانات دینے کے بجائے عملی اقدامات کریں اور کھیلوں کے ضابطہ جاتی نظام کے تحت مؤثر کارروائی یقینی بنائیں۔