تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

نیپال تبت سرحد پر تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئیں

نیپال تبت سرحد پر تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 300 سے تجاوز کرگئیں

 تبت( مانیٹرنگ ڈیسک)نیپال اور تبت کی سرحدی علاقے میں اچانک آنے والے شدید سیلاب اور مٹی کے تودے نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 300 سے تجاوز کرگئی۔نیپال کے سیاحتی بورڈ کے مطابق سیکڑوں سیاح تاحال لاپتا ہیں، جن میں 100 سے زائد بھارتی اور 12 برطانوی شہری بھی شامل ہیں۔تبت سے جاری ہونے والی ویڈیو میں پانی اور کیچڑ کا ایک بڑا ریلا سرحدی گزرگاہ کی عمارتوں سے ٹکراتا دکھائی دیتا ہے، جبکہ نیپال سے موصول تصاویر میں لوگوں کو اچانک آنے والے سیلاب سے بچنے کیلئے محفوظ مقامات کی جانب بھاگتے دیکھا گیا۔نیپال کے وزیر خارجہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تباہ کن سیلاب ممکنہ طور پر زلزلے کے نتیجے میں برفانی تودہ گرنے کے باعث آیا۔ تاہم حادثے کی اصل وجہ جاننے کیلئے تحقیقات جاری ہیں۔