تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا: احسن اقبال

تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیں، نوجوانوں کو کردار ادا کرنا ہوگا: احسن اقبال

فیصل آباد(پاکستان خبر)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم کے بغیر کوئی ملک ترقی نہیں کرسکتا، نوجوانوں کو ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور تعلیم کے ساتھ تربیت پر بھی توجہ دینا ضروری ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام کے باعث ماضی میں کئی منصوبے پایۂ تکمیل تک نہیں پہنچ سکے، جبکہ ناخواندگی میں کمی کے لیے تعلیم کو ہر گھر تک پہنچانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شرح خواندگی 63 فیصد ہے جبکہ دنیا میں یہ شرح 90 فیصد سے زیادہ ہے۔ ملک کے تقریباً ڈھائی کروڑ بچے اسکولوں سے باہر ہیں، جس کی ایک وجہ والدین کی جانب سے تعلیم کی اہمیت کو مکمل طور پر نہ سمجھنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ صحت کے معاملے میں بھی پاکستان میں غفلت پائی جاتی ہے، ملک میں آبادی میں اضافے کی شرح 2.55 فیصد تک پہنچ چکی ہے اور ایسی شرح کے ساتھ ترقی کرنا مشکل ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ بیماریوں کے علاج کے بجائے سماجی رویوں میں بہتری کے ذریعے ان کی روک تھام پر توجہ دینا ہوگی۔ ہمیں فیصلہ کرنا ہے کہ بھوکے اور ان پڑھ بچوں کی نسل تیار کرنی ہے یا صحت مند اور تعلیم یافتہ نسل پروان چڑھانی ہے۔انہوں نے کہا کہ بچے کے پہلے پانچ سال انتہائی اہم ہوتے ہیں، کیونکہ اس عرصے میں اس کے دماغ کی تقریباً 90 فیصد نشوونما مکمل ہوجاتی ہے، اس لیے بچوں کو ابتدا ہی سے بہترین ماحول اور مناسب تربیت فراہم کرنا ضروری ہے۔