تازہ ترین
میکسیکو میں مذہبی میلے کے دوران دھماکا، 10 افراد ہلاک نئی دہلی میں ہاسٹل کی عمارت منہدم، 7 طلبہ ہلاک اسرائیل میں کائی کا پھیلاؤ، دو پانی صاف کرنے والے پلانٹس بند بغداد بک فیئر میں 28 ممالک کی ریکارڈ شرکت عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی چیری کیو متعارف، ایک چارج پر 400 کلومیٹر سفر ممکن ایس ای سی پی نے بزنس ریڈی رینکنگ بہتر بنانے کے اقدامات منظور کرلیے کم کاربن پیداوار پاکستانی برآمدی صنعت کی نئی ضرورت بن گئی سرفراز احمد کو ہٹانے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی پی سی بی نے کھلاڑیوں کے رویے سے متعلق انکوائری شروع کردی فاطمہ نسیم نے بھارتی کھلاڑی کا ریکارڈ توڑ کر 10 عالمی ریکارڈ بنالیے جنوبی افریقا نے زمبابوے کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز جیت لی شاہ رخ خان انڈر ورلڈ کے سامنے ڈٹ گئے، سنجے گپتا کا انکشاف نارتھ ویسٹ کا پہلا ہیڈلائن کنسرٹ، کم اور کانیے پھر اکٹھے کیانو ریوز کی شادی نہ کرنے کی مبینہ وجہ سامنے آگئی ایشا رکھی نے بادشاہ سے تعلق کو زندگی کا بدترین دور قرار دے دیا
پاکستان خبر

ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا

ڈیزل 32 روپے 63 پیسے سستا، پیٹرول 2 روپے 97 پیسے مہنگا

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کرتے ہوئے ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی جبکہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ کردیا، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔پیٹرولیم ڈویژن کے مطابق آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وفاقی حکومت کے مقرر کردہ طریقہ کار کے تحت نئی قیمتوں کا تعین کیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 32 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 363 روپے 6 پیسے فی لیٹر ہوگئی۔دوسری جانب پیٹرول 2 روپے 97 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا، جس کے بعد اس کی قیمت 334 روپے 54 پیسے سے بڑھ کر 337 روپے 51 پیسے فی لیٹر ہوگئی ہے۔نئی قیمتوں کا اطلاق 20 اگست 2026ء کے لیے کیا گیا ہے۔