اسلام آباد( کامرس ڈیسک) پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا باقاعدہ عمل شروع کردیا گیا ہے۔چیئرمین پاکستان ورچوئل ریگولیٹری اتھارٹی بلال بن ثاقب کے مطابق ڈیجیٹل اثاثوں کے لائسنس کے لیے اب تک 70 درخواستیں موصول ہوچکی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جو کمپنیاں ریگولیٹری فریم ورک کے تقاضے پورے کریں گی، انہیں ڈیجیٹل اثاثوں کی خرید و فروخت کا لائسنس جاری کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریگولیٹری فریم ورک 6 ماہ میں تیار کرلیا گیا ہے۔بلال بن ثاقب کے مطابق ڈیجیٹل ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانیوں کی ترسیلات کی موجودہ لاگت 6.5 فیصد سے کم ہوکر ایک فیصد تک آسکتی ہے۔ لاگت میں کمی کے نتیجے میں تقریباً 41 کروڑ ڈالر کی بچت ممکن ہوگی۔