تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا

سربیا ( سپورٹس ڈیسک)سربیا کے اسٹار ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ نے ومبلڈن میں مردوں کے سنگلز مقابلوں میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کر کے نیا تاریخی ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔جوکووچ نے کوالیفائر رومن سفیولن کے خلاف سخت مقابلے کے بعد 6-7، 3-6، 6-3 اور 3-6 سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔اس فتح کے ساتھ 39 سالہ جوکووچ نے ومبلڈن میں اپنی مجموعی 106ویں فتح حاصل کر لی، جس کے بعد انہوں نے سوئٹزرلینڈ کے سابق ٹینس اسٹار راجر فیڈرر کا 105 فتوحات کا ریکارڈ توڑ دیا۔اعداد و شمار کے مطابق خواتین کے مقابلوں میں مارٹینا ناوراتیلووا 120 فتوحات کے ساتھ اب بھی سب سے آگے ہیں۔نوواک جوکووچ اس وقت اپنے ریکارڈ آٹھویں ومبلڈن ٹائٹل اور مجموعی طور پر 25ویں گرینڈ سلیم جیتنے کے مشن پر گامزن ہیں۔ ان کا اگلا ممکنہ چیلنج سیمی فائنل میں عالمی نمبر ایک جینک سنر کے خلاف متوقع ہے۔