تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

اسلام آباد/راولپنڈی( پاکستان خبر)پاکستان کے مختلف شہروں میں رات گئے زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہری گھروں سے باہر نکل آئے۔زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر اسلام آباد، راولپنڈی، سوات، شانگلہ اور بونیر میں محسوس کیے گئے۔ وادی نیلم اور آزاد کشمیر کے دیگر علاقوں میں بھی زلزلے کی شدت محسوس کی گئی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 159 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان اور سنکیانگ کے سرحدی علاقے میں تھا۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ حکام نے شہریوں سے ہدایت کی ہے کہ وہ احتیاطی اقدامات کریں اور ممکنہ بعد کے جھٹکوں کے لیے تیار رہیں۔