اسلام آباد( کامرس ڈیسک) وزیر مملکت برائے خزانہ بلال اظہر کیانی نے آسان ٹیکس اسکیم پر عملدرآمد سے متعلق دکانداروں اور وکلا کے تکنیکی اعتراضات فوری دور کرنے کی ہدایت کردی۔بلال اظہر کیانی کی زیر صدارت اسلام آباد میں آسان ٹیکس اسکیم کا جائزہ اجلاس ہوا، جس میں انہوں نے پرال اور ایف بی آر حکام کو دکانداروں اور وکلا کو درپیش تکنیکی مسائل حل کرنے کی ہدایت کی۔وزیر مملکت نے کہا کہ ریٹرن جمع کرانے والے دکانداروں کو جلد ایف بی آر پلیٹس فراہم کی جائیں، آسان ٹیکس اسکیم دکانداروں کیلئے منفرد سہولت ہے جو کسی دوسرے کاروباری طبقے کو حاصل نہیں۔انہوں نے کہا کہ امید ہے مزید دکاندار بھی اسکیم میں شامل ہوں گے، اسکیم کے اجرا کے بعد دکانداروں کے پاس فائلر بننے کی کوئی وجہ باقی نہیں رہتی۔بلال اظہر کیانی کے مطابق اسکیم کے اجرا کے ایک ماہ کے دوران اب تک 9 ہزار 806 دکاندار اس میں شامل ہوچکے ہیں۔