تہران (مانیٹرنگ ڈیسک) ایرانی رہنما ابراہیم عزیزی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حکومت کا نیا سکیورٹی نظریہ ابتدا ہی سے ناکام ہوچکا ہے اور یہ نہ تو اسرائیل کو تحفظ فراہم کرسکتا ہے اور نہ ہی اسے مزید مہلت دلا سکتا ہے۔ابراہیم عزیزی نے دعویٰ کیا کہ اسرائیلی حکومت کا انجام بہادر ایرانی قوم اور مزاحمتی محاذ کے ہاتھوں مکمل شکست ہے۔