تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور

پی ٹی وی کیلئے 13 ارب روپے کی اضافی گرانٹ منظور

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے مالی سال 2026-27 کے دوران 13 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری دے دی۔اجلاس میں سرکاری اداروں کی جانب سے بروقت بجٹ مختص نہ کرنے اور بعد ازاں اضافی فنڈز کے لیے وزارت خزانہ سے رجوع کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ای سی سی نے وزارت اطلاعات و نشریات کو ہدایت کی کہ پی ٹی وی سمیت متعلقہ اداروں کو مالی طور پر خودمختار بنانے کے لیے جامع منصوبہ تیار کرکے ستمبر 2026 کے اختتام تک کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔اجلاس میں پی ٹی وی کے لیے لائسنس فیس کی مؤثر وصولی کا نظام وضع کرنے کی تجویز بھی دی گئی، تاکہ ادارے کے لیے مستقل آمدن کا ذریعہ پیدا ہو اور سرکاری و اضافی فنڈنگ پر انحصار کم کیا جاسکے۔ای سی سی میں اس بات کی بھی نشاندہی کی گئی کہ پی ٹی وی کی افرادی قوت بعض بڑے نجی نیوز چینلز کے مقابلے میں زیادہ ہے، تاہم ادارے کی آمدن اس تناسب سے نہیں ہے۔وزارت اطلاعات نے مؤقف اختیار کیا کہ پی ٹی وی کا نشریاتی دائرہ نجی چینلز کے مقابلے میں کہیں وسیع ہے اور ملک بھر میں خدمات فراہم کرنے کے باعث اس کے انسانی وسائل اور آپریشنل اخراجات بھی زیادہ ہیں۔اجلاس میں پی ٹی وی کی مالی حالت بہتر بنانے اور آمدن بڑھانے کے لیے معیاری ڈراموں اور پرفارمنگ آرٹس کے پروگراموں کی تیاری پر زیادہ توجہ دینے کی تجویز بھی پیش کی گئی۔