تازہ ترین
پاکستان کی آبی سلامتی، عالمی فورمز سے رجوع کی درخواست مقرر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے پاک فوج تعینات کرنے کی منظوری وزیراعظم کی سیلاب متاثرین کے خاندانوں اور تباہ شدہ گھروں کیلئے مالی امداد کی ہدایت عمران خان کی اسپتال منتقلی: عدالتی حکم کی خلاف ورزی پر سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست بنگلادیش کا پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے دفاعی فریم ورک میں شمولیت پر مثبت عندیہ راجستھان میں کاکروچ جنتا پارٹی کارکنوں پر حملے کا الزام، بی جے پی سے وابستگی کا دعویٰ افغانستان میں طالبان مخالف مسلح مزاحمت میں تیزی، بدخشاں میں حملے عالمی میڈیا نے بھارتی دہشتگردی کے چہرے کو بے نقاب کردیا پاکستان میں ورچوئل اثاثہ جات کیلئے لائسنسنگ نظام متعارف آئی ایم ایف شرط پر اربوں ڈالر کی درآمدی بے ضابطگیاں دور، ڈیٹا اپ ڈیٹ درآمدی چینی میں سے ایک لاکھ 8 ہزار ٹن برآمد کرنے کا فیصلہ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی، 100 انڈیکس 2938 پوائنٹس گر گیا ورلڈ کپ فائنل جھگڑا، فیفا نے ارجنٹینا اور اسپین کے کھلاڑیوں پر پابندیاں لگا دیں ورلڈ تائیکوانڈو کپ: ایران مجموعی طور پر فاتح، پومزے میں پاکستان کی حکمرانی مچل اسٹارک کی تباہ کن بولنگ، بنگلا دیش 64 رنز پر ڈھیر لیڈز ٹیسٹ میں شکست، سلمان علی آغا نے ٹیم کی خامیوں کی نشاندہی کردی
پاکستان خبر

ای سی سی کی منظوری: پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی پر فروخت

ای سی سی کی منظوری: پاسکو کے 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم مسابقتی بولی پر فروخت

اسلام آباد ( کامرس ڈیسک)اسلام آباد میں کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے پاسکو کے پاس موجود 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو مسابقتی بولی کے ذریعے فروخت کرنے کی منظوری دے دی۔وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر برائے قومی غذائی تحفظ و تحقیق رانا تنویر حسین، وزیرِ اعظم کے معاونِ خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان اور دیگر اعلیٰ حکام شریک تھے۔ وفاقی وزیر برائے سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں بتایا گیا کہ پہلے منظور شدہ ریزرو قیمتوں پر گندم فروخت کرنے کی کوشش ناکام رہی کیونکہ کم بولیاں موصول ہوئیں۔ موجودہ ذخیرہ اندوزی اور اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ای سی سی نے فیصلہ کیا کہ 5 لاکھ میٹرک ٹن گندم کو فرسٹ اِن، فرسٹ آؤٹ (ایف آئی ایف او) بنیاد پر نئی مقرر کردہ ریزرو قیمتوں پر فروخت کیا جائے۔مقررہ قیمتیں مقامی گندم کے لیے فی 40 کلو 4 ہزار 150 روپے اور درآمدی گندم کے لیے فی 40 کلو 3 ہزار 800 روپے طے کی گئی ہیں۔