قاہرہ( مانیٹرنگ ڈیسک) مصر نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان طے پانے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے معاملے کا سنجیدگی سے جائزہ لینا شروع کردیا ہے۔مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے کہا ہے کہ مصر کے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے ساتھ گہرے اور خصوصی تعلقات ہیں، جو صرف سیاسی شعبے تک محدود نہیں۔مکہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کے حوالے سے سوال پر بدر عبدالعاطی نے بتایا کہ مصر ابتدا ہی سے اس معاہدے سے آگاہ ہے اور مصری ریاستی ادارے اس معاملے کا جامع جائزہ لے رہے ہیں تاکہ حتمی فیصلہ کیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ دفاعی معاہدوں اور ان سے وابستہ ذمہ داریوں کے حوالے سے مصر کے آئینی اور قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے مکمل جائزہ لینا ضروری ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ نے مشترکہ دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کے تحت کسی ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا۔