کیلیفورنیا ( مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی ریاست کیلیفورنیا میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ کو ریاستی قانون میں باقاعدہ طور پر شامل کرلیا گیا ہے۔ گورنر گیون نیوسم نے اسمبلی بل AB 2017 پر دستخط کردیے، جس کے تحت اہل ریاستی ملازمین اپنی دستیاب چھٹی استعمال کرکے عید منا سکیں گے۔ مقامی معاہدوں کے تحت سرکاری اسکول اور کمیونٹی کالجز بھی عید کے موقع پر تعطیل کرسکتے ہیں، تاہم تمام نجی اداروں کیلئے تعطیلی لازمی نہیں ہوگی۔