لاہور( پاکستان خبر) الیکشن کمیشن نے پنجاب حکومت کو صوبے میں بلدیاتی انتخابات 14 دسمبر کو کرانے کی تجویز دیتے ہوئے مجوزہ شیڈول چیف سیکرٹری کو ارسال کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 27 سے 30 اکتوبر تک جمع کرائے جائیں گے، جبکہ امیدواروں کی حتمی فہرست 19 نومبر کو آویزاں کی جائے گی۔