نیو یارک( ویب ڈیسک)پٹرول اور ڈیزل کے ساتھ جیٹ ایندھن کی بڑھتی قیمتوں کے باعث عالمی طیارہ ساز کمپنیاں بجلی سے چلنے والے مسافر طیارے تیار کرنے پر توجہ دے رہی ہیں۔اسی سلسلے میں امریکی کمپنی ہارٹ ایرو اسپیس نے 30 نشستوں پر مشتمل ’’ایکس ون‘‘ نامی برقی طیارہ تیار کیا ہے، جس کی لمبائی 76 فٹ اور وزن 25 ہزار پاؤنڈ ہے۔حال ہی میں اس طیارے نے نیویارک میں اپنی پہلی کامیاب پرواز مکمل کی۔ طیارہ تقریباً 1100 فٹ کی بلندی پر صرف بیٹری کی توانائی سے 27 منٹ تک فضا میں رہا۔کمپنی کے مطابق اس آزمائشی پرواز کے دوران بجلی پر صرف 5 ڈالر خرچ ہوئے، جو روایتی جیٹ ایندھن کے اخراجات کے مقابلے میں انتہائی کم ہیں۔برقی طیارے کی کامیاب آزمائشی پرواز کو مسافر ہوابازی میں بجلی سے چلنے والے طیاروں کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔