تازہ ترین
بھارتی پنجاب کے وزیراعلیٰ بھگونت مان کو لاہور میں عالمی پنجابی کانفرنس میں شرکت کی دعوت سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے گھر چوری، کھڑکیاں اور دروازے سمیت لاکھوں روپے کا سامان غائب ’یہ مغرور لوگوں کے منہ پر طمانچہ ہے‘، مریم نواز نے پیٹرول پمپ ملازم پر تشدد کرنے والے ملزم کی گرفتاری کی ویڈیو شیئر کردی وزیراعظم شہباز شریف کا 30 نومبر سے روس کا چار روزہ دورہ متوقع، صدر پوتن سے ملاقات ہوگی امریکا اور اسرائیل کے حملوں کی صورت میں خلیج کی زیرِ سمندر مواصلاتی کیبلز نشانہ بنائی جائیں گی، ایران پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر کا حوثیوں سے حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ مکہ مکرمہ، جدہ اور طائف سمیت چار سعودی شہروں میں ممکنہ خطرے کا الرٹ جاری، چند منٹ بعد واپس لے لیا گیا ایران پر نئے امریکی حملے سے کشیدگی بڑھے گی، ترک وزیر خارجہ کا انتباہ پیٹرول کی قیمت برقرار، ڈیزل 1 روپے 91 پیسے فی لیٹر مہنگا عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں 6 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں وزیر خزانہ کا اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ، توانائی کی فراہمی پر بھی اظہارِ خیال ایس آئی ایف سی کے تحت کاروباری ضوابط میں اصلاحات، نجی شعبے کو سالانہ 460 ارب روپے کی بچت متوقع اب خوشبوئیں بھی آن لائن شیئر ہوں گی، ڈیجیٹل مہک کی نئی ٹیکنالوجی تیار مصنوعی ذہانت پر بڑھتے انحصار کے باعث بارکلے بینک کا 5 ہزار ملازمتیں ختم کرنے کا اعلان وین گوو کی شہرہ آفاق پینٹنگ ’دی اسٹاری نائٹ‘ سے متعلق سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف ڈیپ سیک اور منی میکس کو اے آئی ماڈلز اوپن سورس کرنے کی منظوری مل گئی
پاکستان خبر

برقی گاڑیوں کے ٹائروں میں خرابی کا امکان زیادہ ہونے کا انکشاف

برقی گاڑیوں کے ٹائروں میں خرابی کا امکان زیادہ ہونے کا انکشاف

کیلیفورنیا( ویب ڈیسک) ایک تازہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ برقی گاڑیوں میں پہیوں اور ٹائروں سے متعلق خرابیوں کا امکان پٹرول سے چلنے والی گاڑیوں کے مقابلے میں تقریباً 1.8 گنا زیادہ ہوتا ہے۔برٹش وہیکل رینٹل اینڈ لیزنگ ایسوسی ایشن کی تحقیق میں برطانیہ میں ہونے والے 4 کروڑ 70 لاکھ سے زائد گاڑیوں کے معائنے کے اعداد و شمار کا تجزیہ کیا گیا۔تحقیق کے مطابق برقی گاڑیوں کی بھاری بیٹریاں اور برقی موٹر کا فوری ٹارک ٹائروں پر اضافی دباؤ ڈالتا ہے۔ بعض برقی گاڑیوں کی بیٹری کا وزن 299 سے 499 کلوگرام تک ہوتا ہے، جو گاڑی کے مجموعی وزن کا 25 فیصد تک بنتا ہے۔رپورٹ کے مطابق برقی موٹر رفتار بڑھاتے وقت فوری طور پر زیادہ ٹارک فراہم کرتی ہے، جس سے ٹائروں پر اضافی قوت پڑتی ہے اور ان کے تیزی سے گھسنے یا خراب ہونے کا امکان بڑھ جاتا ہے۔تحقیق میں پرانے ماڈلز میں ٹائروں کے مسائل زیادہ نمایاں ہونے کی نشاندہی کی گئی، جبکہ بعض گاڑیوں میں رگڑ سے کام کرنے والے بریکس کی خرابیاں بھی سامنے آئیں۔ایسوسی ایشن کے مطابق برقی گاڑیوں کے بعض مالکان کو اضافی مرمت اور ٹائر تبدیل کرنے کے اخراجات برداشت کرنا پڑ رہے ہیں، جبکہ مہنگے یا اعلیٰ معیار کے ٹائروں کی تبدیلی پر سینکڑوں پاؤنڈز خرچ ہوسکتے ہیں۔