تازہ ترین
فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران پہنچ گئے، امن و سکیورٹی امور پر بات چیت ہوگی شہباز شریف سے مراد علی شاہ کی ملاقات، سیاسی رواداری و مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق بانی پی ٹی آئی کے بعد عام قیدی بھی نجی اسپتال سے علاج کیلئے عدالت پہنچ گئے آزاد کشمیر اسمبلی میں مسلم لیگ ن کی واضح برتری، ارکان کی تعداد 32 ہوگئی ایران پاکستان تعلقات بہترین مراحل میں ہیں: ایرانی ترجمان یورپی یونین کا اسرائیل سے ای ون آبادکاری منصوبہ روکنے کا مطالبہ اسرائیلی فوج نے 3 سال میں 30 سال جتنا گولہ بارود استعمال کرلیا ایران کا آبنائے ہرمز میں قوانین توڑنے والے جہازوں کو جرمانے، حراست اور ضبطی کا انتباہ پیٹرول پر 130، ڈیزل پر 122 روپے سے زائد ٹیکس و مارجنز عائد توانائی شعبے کا سرکلر ڈیٹ 5286 ارب روپے تک پہنچ گیا صدر زرداری کا کیٹی بندر کو اضافی بحری گیٹ وے بنانے کا حکم لاہور میں سبزیاں اور پھل مہنگے، قیمتوں میں 150 روپے کلو تک اضافہ انجری کے باعث نجیہہ علوی ایشیا کپ سے باہر، صدف شمس اسکواڈ میں شامل جیسوال اور اسیتھا فرنینڈو پر میچ فیس کا 25 فیصد جرمانہ 21 سابق کپتانوں کا عمران خان کے طبی معائنے اور علاج کا مطالبہ ایرلنگ ہالینڈ کا نیا ہیئر اسٹائل سوشل میڈیا پر وائرل
پاکستان خبر

بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

بجلی 82 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیپرا میں جمع

اسلام آباد( کامرس ڈیسک) اسلام آباد میں ملک بھر کے لیے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی ہے۔یہ درخواست مئی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرائی گئی ہے۔نیپرا کے مطابق اس درخواست پر سماعت 30 جون کو ہوگی، جس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق مئی میں بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی، جبکہ اندازہ 8 روپے 43 پیسے فی یونٹ لگایا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اگر یہ اضافہ منظور ہو جاتا ہے تو صارفین پر مجموعی طور پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔