اسلام آباد( کامرس ڈیسک) بجلی صارفین کیلئے ایک اور بری خبر سامنے آگئی، اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافہ کردیا گیا۔نیپرا نے بجلی مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہوگا۔ اضافی رقم کراچی سمیت ملک بھر کے صارفین سے اکتوبر کے بجلی بلوں میں وصول کی جائے گی۔اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کے نتیجے میں صارفین پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے کا اضافی بوجھ منتقل ہوگا۔نیپرا کے مطابق لائف لائن صارفین پر ایک روپے 11 پیسے فی یونٹ اضافے کا اطلاق نہیں ہوگا۔