تازہ ترین
نئے صوبوں کی بحث ڈرامہ ہے، ملیحہ لودھی پی ٹی آئی آزاد عدلیہ، الیکشن کمیشن کیلئے مارچ کررہی ہے: بیرسٹر گوہر کرم میں آپریشن، افغان خارجی سمیت 4 دہشتگرد ہلاک قائداعظم کی میراث، پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے: شہباز شریف 11 9/ کی 25ویں برسی، نیو یارک میں خصوصی ڈرون لائٹ شو کا اہتمام برطانیہ میں پروازوں کا بحران، 12 ہزار سے زائد متاثر ٹرمپ نے سعودی ولی عہد کی حوثیوں پر کارروائی کی درخواست رد کردی منگولیا کے صدر نے 100 کلو وزن 20 بار اٹھا لیا پاکستان میں ڈیجیٹل اثاثوں کی لائسنسنگ کا عمل شروع پاکستان، آئی ایم ایف مذاکرات 23 ستمبر سے شروع ہونے کا امکان 4 روز میں پیٹرول تقریباً 25 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا: رپورٹ پیٹرول 3 روپے 5 پیسے، ڈیزل 5 روپے 37 پیسے مہنگا تاپسی پنوں نے پاپارازی سے رویے کی وجہ بتادی غزہ پر فلم ’نازا‘ کو وینس فیسٹیول میں 25 منٹ داد سیف علی خان نے فلم ’کاک ٹیل‘ میں کام کو غلطی قرار دے دیا رتیش دیش مکھ کو پاپارازی نے 100 روپے دے کر بچالیا
پاکستان خبر

بجلی مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نے فی یونٹ 82 پیسے اضافے کی درخواست دے دی

بجلی مہنگی ہونے کا امکان، سی پی پی اے نے فی یونٹ 82 پیسے اضافے کی درخواست دے دی

 اسلام آباد( کامرس ڈیسک) کراچی سمیت ملک بھر میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے لیے سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 82 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست دی گئی ہے۔ مئی کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی اس درخواست پر نیپرا کل سماعت کرے گی۔درخواست منظور ہونے کی صورت میں صارفین پر تقریباً 12 ارب روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑ سکتا ہے۔اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران 12 ارب 63 کروڑ 80 لاکھ یونٹس بجلی پیدا کی گئی، جبکہ بجلی کی اوسط فیول لاگت 9 روپے 25 پیسے فی یونٹ رہی۔ اسی عرصے میں فی یونٹ متوقع لاگت 8 روپے 43 پیسے مقرر کی گئی تھی۔مئی میں بجلی کی پیداوار کا 33.27 فیصد حصہ پانی سے حاصل کیا گیا، جبکہ مقامی کوئلے سے 11.66 فیصد، درآمدی کوئلے سے 13.54 فیصد، فرنس آئل سے 0.16 فیصد اور مقامی گیس سے 8.31 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔نیپرا سی پی پی اے کی درخواست پر اعداد و شمار کا جائزہ لینے کے بعد حتمی فیصلہ جاری کرے گی۔